ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس ٹرانسپورٹ ملازمین کی تائید کرے گی۔شیوکمار

کانگریس ٹرانسپورٹ ملازمین کی تائید کرے گی۔شیوکمار

Sun, 13 Dec 2020 12:31:52    S.O. News Service

بنگلورو،13؍دسمبر (ایس او نیوز) ایک طرف جے ڈی ایس ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت کی حمایت میں بیان دیا ہے تو دوسری جانب کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ٹرانسپورٹ ملازمین کی حمایت میں بیان دیاہے۔

شہر کے بنشنکری بس اسٹانڈ میں ہڑتال کررہے ملازمین سے آج دوپہر ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور انہیں تیقن دیا کہ ان کی پارٹی ان کے ساتھ رہے گی۔ ان کے جائز مطالبات پورے کروانے حکومت پر دباؤ ڈالے گی۔ ملازمین سے انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے آپ کی خدمات بہت اہم ہیں۔ رات دیر گئے بھی آپ ڈیوٹی پر رہتے ہیں۔کووڈ کے دوران بھی آپ نے خطرہ اٹھا کر اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے۔اس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تنخواہ نہ ملنے پر آپ نے مشکلات کا بھی سامنا کیا ہے۔ میں آپ کے مطالبات سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے تبادلہ خیال کروں گا۔


Share: